مجید نظامی سچے پاکستانی، نڈر اور بے باک ایڈیٹر تھے: خواتین رہنما
لاہور(لیڈی رپورٹر) آبروئے صحافت ڈاکٹرمجید نظامی سچے پاکستانی اور نڈربے باک ایڈیٹرتھے، ہمیشہ جابرسلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کرتے رہے ،نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے لازوال کردارادکیا۔ ممتاز خواتین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز معمار نوائے وقت ڈاکٹرمجید نظامی کی دوسری برسی کے موقع پر نوائے وقت سے گفتگومیںکیا۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہاکہ وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان نے انہیں ’’مجاہد پاکستان‘‘ کی سنداور تلوار عطاکی، عمربھرملک کی نظریاتی سرحدوںکی حفاظت کرتے رہے ۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ شعبہ خواتین کی کنوینرمہنازرفیع اورمادر ملت سنٹر کی سربراہ ڈاکٹرپروین خان نے کہاکہ مجید نظامی نے نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے لازوال کرداراداکرکے قوم پراحسان کیا، محترمہ فاطمہ جناح کوخاتون پاکستان اور مادرملت کے القابات دئیے۔ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نزہت عامرصادق اور لاہور کی صدر شائستہ پرویز ملک نے کہاکہ نظامی صاحب جمہوریت کے بہت بڑے حامی تھے، انہیں مسلم لیگ سے محبت تھی اور پاکستان سے عشق انکی رگ رگ میں رچابساتھا تمام عمر پاکستان کی سربلندی کی جدوجہدمیں مصروف رہے۔ جماعت اسلامی کی ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی اور ڈاکترررخسانہ جبین نے کہاکہ آپ سچے مسلمان اور عاشق رسول ﷺتھے، انکی راست گوئی نظریہ پاکستان سے اٹوٹ محبت اور عظمت کردارکے سبھی معترف تھے، کشمیہریوں کے حق خودارادیت کی مسلسل حمائت پر انہیں مجاہد کشمیر کہاجاتا۔ عورت فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر ممتاز مغل اور فرزانہ ممتاز نے کہاکہ نظامی صاحب خواتین کابہت احترام کرتے۔