ایل ڈبلیو ایم سی پارکس اور گرائونڈز میں گرین ویسٹ کی کلیکشن کیلئے خصوصی ویسٹ انکلوژر متعارف کرائے گی
لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے اشتراک سے شہر کے تمام اہم اور بڑے پارکس اور گرا ئونڈز میں گرین ویسٹ کی کلیکشن کے لیے خصوصی ویسٹ انکلوژرز متعارف کرائے گی۔ اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر ایل ڈبلیوایم سی بلال مصطفی سید نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمد سے ملاقات کی اور منصوبے کے حوالے سے تبادلہء خیال کیا۔ تفریح گاہوں، پارکوں بشمول جیلانی پارک، باغ جناح سمیت30 اہم مقامات پر خصوصی طور پر تیار کردہ ویسٹ انکلوژر رکھیں گے۔ گرین ویسٹ کے لیے ملچنگ مشین کا استعمال بھی زیر غور ہے جو پودوں اور درختوں کی شاخوں کی کرشنگ میں معاون ہوتی ہے۔