ایک تصویر ایک کہانی…
شاہی قلعہ میں موتی مسجد کو 1645 کے لگ بھگ شاہ جہان نے بنوایا تھا ۔ اس مسجد کے مماثل دو مسجدیں مغلوں نے دہلی اور آگرہ کے قلعوں میں بھی تعمیر کروائی تھیں ۔ یہ چھوٹی مسجدیں مکمل طور پر سفید سنگ مرمر سے تعمیر کروائی گئیں تھیں ۔ چاندنی راتوں میںموتی کی طرح چمکتی ہیں اسی بنا پر ان کو موتی مسجد کہا جاتا ہے ۔ مسجد کے فرش میں خالص سفید سنگ مر مر لگایا گیا ہے ۔ جس میں کالے سنگ مر مر کی پٹیوں سے نماز کے لیے مصلے بنائے گئے ہیں ۔ نماز ادا کرنے والے ایوان کے تمام داخلی راستے محرابی ہیں ۔ آج کل یہاں لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں ۔ نوافل ادا کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں ۔ لوگ منتیں مانتے ہیں۔ جن کی منت پوری ہوتی ہیں یہاں لنگر اور مٹھائی تقسیم کرتے ہیں ۔ (فوٹو : اعجاز لاہوری )