بھارتی یوم جمہوریہ، پاکستان کا ایل اوسی پر بھارتی جارحیت کی وجہ سے مٹھائی لینے سے انکار
لاہور (ایجنسیاں) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی وجہ سے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مٹھائی کا تحفہ لینے سے انکار کردیا ۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں سرد مہری برقرار ہے، بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے درجن سے زائد شہید ہوچکے ہیں ۔ آن لائن کے مطابق اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر بھارتی فوجیوں نے پاکستانی فوجیوں کو مٹھائی پیش کی۔
انکار