گستاخانہ خاکوں کیخلاف ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ
لاہور(وقائع نگار خصوصی)حرمت رسولؐ لائرز موومنٹ اور الامہ لائرز فورم کی جانب سے جی پی او چوک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں فرانس اور دیگریورپی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پرجوش نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر وکلاء رہنمائوںاورمقررین نے فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ‘عالم اسلام سے او آئی سی کا اجلاس بلانے اورتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا مسئلہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھانے کامطالبہ کیا ۔