طلبہ سرمایہ اور مستقبل کی قیادت ہیں: جنرل (ر) عبدالقیوم
لاہور(خصوصی رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ساندہ کلاں کے اساتذہ اور طلبہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ طلبہ قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے لیڈر ہیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ایل ڈی اے ماڈل ہائر سیکنڈری سکول سبزہ زار، ایل ڈی اے ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول، اسلامیہ ماڈل سکول، مناواں پولیس سٹیشن، پرائمری سکول اعوان ٹائون، کوثر بلاک ، بوائز پرائمری سکول شادیوال، پاکیزہ ماڈل سکول 48۔ محبوب پارک، چاہ میرا، مدنی گرلز ہائی سکول محبوب پارک، چاہ میراں، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ساندہ کلاں میں دو قومی نظریہ پر لیکچرز دئیے۔