ڈاکٹر سرفراز نعیمی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام خدمات قائداعظم کے حوالے سے تقریب

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ نعیمیہ کے ذیلی ادارے ڈاکٹر سرفراز نعیمی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناح بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایکسس انگلش کلاس کے طلبہ نے پروگرام کا انعقاد کیا صدارت مولانا راغب حسین نعیمی نے کی مہمان خصوصی محمد اقبال انگلش پروگرام مینجر تھے ۔