ناقص کارکردگی، صوبائی ٹیکس وصولی میں 12 ارب 34 کروڑ روپے روپے کا شارٹ فال

ناقص کارکردگی، صوبائی ٹیکس وصولی میں 12 ارب 34 کروڑ روپے روپے کا شارٹ فال

لاہور (احسن صدیق) رواں مالی سال 2013-14 میں جولائی سے نومبر (4 ماہ) کے دوران پنجاب میں ٹیکس وصول کرنے والے اداروں کی ناقص کارکردگی کے باعث صوبائی ٹیکس وصولی میں 12 ارب 34 کروڑ روپے کا شارٹ فال آ گیا ہے۔ ذمہ دار سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں صوبائی ٹیکس وصولی کیلئے 42 ارب 23 کروڑ 42 لاکھ روپے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ صوبائی ٹیکس وصولی کرنے والے ادارے صرف 29 ارب 89 کروڑ 48 لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی کر سکے جو مقررہ ہدف کے مقابلے میں 29.22 فیصد کم ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو نے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 3 ارب 7 کروڑ 89 لاکھ روپے ٹیکس وصولی کی۔ پنجاب حکومت نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے لئے 6 ارب 98 کروڑ 23 لاکھ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ صرف 6 ارب 77 کروڑ 14 لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔ سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے 20 ارب 78 کروڑ 33 لاکھ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا لیکن صرف 13 ارب 37 کروڑ 11 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی۔ ٹرانسپورٹ کی مد میں ٹیکس وصولی کا ہدف 17 کروڑ 94 لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن 13 کروڑ 76 لاکھ روپے کی وصولی کی جا سکی۔ انرجی پر ٹیکس وصولی کا ہدف ایک ارب 64 کروڑ 95 لاکھ روپے مقرر تھا، 5 کروڑ 38 لاکھ روپے کی وصولی کی جا سکی۔
ٹیکس/ شارٹ فال