مسلم لیگ ہائوس کے دیرینہ ملازم عبدالرشید انتقال کر گئے، مرحوم کو غلام حیدر وائیں نے تعینات کیا تھا

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ہائوس کے دیرینہ ملازم عبدالرشید انتقال کر گئے، مرحوم کو  سابق وزیراعلیٰ   اور مسلم لیگ کے  جنرل سیکرٹری غلام حیدر وائیں نے تعینات کیا تھا۔ عبدالرشید شوگر کے مریض تھے۔ سروسز ہسپتال داخل کروایا گیا۔ جہاں ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے۔ مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین خاں اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ناصر محمود گل نے افسوس کا اظہار کیا۔