شیعہ عالم کا مناظرے کا چیلنج قبول ہے، سپریم کورٹ اہتمام کرائے: محمد احمد لدھیانوی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت  کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے شیعہ عالم دین آغا راحت الحسینی کے مناظرہ کے چیلنج  کو قبول کرکے  خوش آئند قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ علمی بحث سے ہی فسادات کا خاتمہ کیا جاسکتاہے، سپریم کور ٹ فریقین کوبلاکر مناظرہ کرائے،اسی مناظرے کے نتائج کو قانونی شکل دی جائے،ملک میں شیعہ سنی کے نام پر علماء و عوام کا قتل افسوس ناک ہے،علمی دلائل سے ملک کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے،پہلی مرتبہ شیعہ مکتب فکر کی جانب سے علمی بحث کے لیے تیار ہونا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت شام ،عراق کی طرح  ملک دشمن قوتیں پاکستان میں بھی شیعہ سنی کے نام پر قتل عام کرانا چاہتی ہیں،ہمارا اول روز سے یہی مطالبہ تھا کہ اس پر ملک کا کوئی بھی اہم ادارہ فریقین کو بلاکر موقف سنے۔