امریکہ کی بجائے اللہ سے ڈرنا چاہئے: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ’’سٹیٹس کو مسٹ گو‘‘  تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے قومی امن کنونشن میں دہشت گردی کے خلاف اور امن کے حق میں زوردار آواز اٹھائی جائے گی۔ حکام اپنے اثاثے پاکستان منتقل کریں۔ حکام کی بے حسی اور عوام کی بے بسی کی انتہا ہو گئی ہے۔ علماء ظلم اور جرم کا راستہ روکیں۔ پاکستان عالمی قوتوں کی پراکسی وار کا میدان بنا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے قومی امن کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی بجائے اﷲ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل میں کیا جائے۔ 5جنوری کے کنونشن میں ہزاروں محب وطن افراد دہشت گردی سے نفرت اور امن سے محبت کا والہانہ اظہار کریں گے۔ حکمران انتخابی وعدے بھول چکے ہیں۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں امن کو اوّلین ترجیح بنائیں۔