اساتذہ اور طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

لاہور ( خصوصی رپورٹر) بیت الرفاہ ہائی سکول بیگم کوٹ کے شعبہ حفظ کے اساتذہ اور  طلبا نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان   پاکستان شاہرہ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے یونیورسل اکیڈمی168 ملتان روڈ پیک سلوشن کالج، گریفن کیمپس مغلپورہ اور ہیون اکیڈمی جڑانوالہ روڈ برج اٹاری میں دو قومی نظریہ پر لیکچرز دیئے۔