کانگو سے بچائو: محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے لاہور کے 16 داخلی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر قربانی کے جانوروں کی نگرانی جاری
لاہور (خصوصی رپورٹر) ضلعی حکومت محکمہ لائیو سٹاک نے لاہور شہر کے داخلی راستوںپر 16 چیک پوسٹیں قائم کی ہوئی ہیں جن پر مامور محکمہ کے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر کی زیرنگرانی دوسرے شہروںسے لاہور میں داخل ہونے والے قربانی کے جانوروں کا تسلی بخش جائزہ لینے کے بعد شہر میں آنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ یہ اقدامات عیدالاضحی کے موقع تک جاری رہیںگے۔ اس اقدام کا مقصد کانگو وائرس اوردیگر بیماریوں میں مبتلا جانوروں کی شہر کی منڈیوں میں رسائی کو روکنا اور شہریوں کو محفوظ بنانا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر قربان حسین نے ایک اجلاس کے دوران بتائی۔