دریائے راوی میں پانی آ جانے سے گوالوں نے مویشی شہر میں منتقل کر لئے: رپورٹ

لاہور (رپورٹ: شعیب الدین) دریائے راوی میں پانی آ جانے سے گوالوں نے اپنے مویشی شہر میں منتقل کر لئے۔ رنگ روڈ کے ساتھ ساتھ ہر آبادی میں یہ مویشی پہنچ چکے ہیں۔ رنگ روڈ‘ دریا کے ساتھ تعمیر بند اور سپر کے اوپر بھی گوالے مویشیوں کے ساتھ آ کر بیٹھ گئے ہیں۔ خطرہ یہ ہے کہ سیلاب تو نہیں آئے گا مگر شہر میں آ جانے والے ان مویشیوں کو شہر سے دوبارہ نکالنا ناممکن ہو گا کیونکہ ضلعی انتظامیہ شہر سے مویشیوں کو نکالنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ کمشنر لاہور خسرو پرویز خان اور کرنل (ر) یونس کی سربراہی میں کام کرنے والا خصوصی سکواڈ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل کروانے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے۔