چناب نگر میں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس کل شروع ہوگی
لاہور( خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ ملک بھر سے کارکنان ختم نبوت کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کانفرنس کی صدارت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، مولانا حافظ پیر ناصر الدین خاکوانی اور صاحبزاہ خواجہ عزیز احمد کریں گے۔دو روز ہ کانفرنس کل27 اکتوبر بروز جمعرات کو مسلم کالونی چناب نگر میںشروع ہوگی۔