ایک تصویر ایک کہانی
یہ عمارت پاکستانی فلموں کے معروف اداکار اسلم پرویز کے دادا غلام رسول نے تجارتی غرض سے 1917ء میں تعمیر کی تھی۔ اس کا رقبہ 9کنال ہے اور آج بھی اسی خاندان کی ملکیت ہے‘ عرصہ گزرنے کے باعث اس کی بنیادیں کمزور اور حالت خستہ ہوچکی ہے۔ اس دو منزلہ عمارت کے گنبدی مینار پر انگریزی حروف میں غلام رسول بلڈنگ 1916ء لکھا ہے۔ اس کی نچلی منزل پر مختلف قسم کی دکانیں بنی ہوئی ہیں۔ اس میں ایک فیروز سنز لمیٹڈ کے نام سے بہت بڑا ادارہ قائم ہے جسے مولوی فیروز الدین نے 1894ء میں قائم کیا تھا۔ (فوٹو : گل نواز)