4 روز سے لاپتہ 2 سالہ بچے کی نعش گٹر میں تیرتی مل گئی، لوگوں کا مظاہرہ
لاہور (نامہ نگار) بند روڈ کے علاقے سے 4 روز قبل لاپتہ ہونے والے محنت کش کے 2 سالہ بےٹے کی گزشتہ روز کھلے مین ہول سے نعش مل گئی ہے۔ شبہ ہے کہ بچہ عبدالرحمن گلی مےں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر نے سے ہلاک ہو گےا۔ سانحہ پر ورثاءاور اہل علاقہ نے ضلعی انتظامےہ اور واسا کے خلاف شدےد احتجاج کےا۔ بتایا جاتا ہے شاہدرہ کا رہائشی عدنان بشیر مقامی مل میں کام کرتا ہے۔ 4 روز قبل وہ اپنے 2سالہ بیٹے کے ہمراہ بند روڈ کے علاقے یاسین شریف روڈ پر واقع اپنے سالے کے گھر آیا۔ جہاں اس کا بیٹا عبدالرحمن گھر کے باہر گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیا۔ تلاش کے باوجود کچھ پتہ نہ چلنے پر بچے کے والد نے تھانہ لوئر مال مےں بےٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا، گزشتہ روز ایک محلے دار نے کھلے مین ہول میں بچے کی نعش تیرتی دیکھ کر لواحقین کو اطلا ع کی۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے گٹر سے بچے کی نعش باہر نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔ نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گےا۔ ماں صدمے بیہوش ہو گئی۔ اس واقعہ پر ورثاءاور اہل علاقہ نے ضلعی انتظامےہ اور واسا کے خلاف شدےد احتجاج کےا اور نعرے بازی کی۔ ےاد رہے کہ چند روز قبل شاہدرہ کے علاقے میں سیوریج کے مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث اس مےں 4سالہ بچہ الماس بھی گر کر جاں بحق ہوا تھا۔ دریں اثنا ڈی سی او لاہور کےپٹن (ر) محمد عثمان نے مین ہول میں بچے کے گر کر جا ں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاﺅن کو انکوائری آفےسر مقرر کر کے 24گھنٹے میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔