پنجاب نے طرز حکمرانی میں چاروں صوبوں پر سبقت لے لی: پلڈاٹ سروے
لاہور (خصوصی رپورٹر) پلڈاٹ نے فاقی اور صوبوںمیں طرزِ حکمرانی اور جمہوریت کے میعار سے متعلق ملک گیر عوامی سروے کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔ پنجاب نے طرزحکمرانی میںچاروں صوبوںپر سبقت لے لی ہے۔ پلڈاٹ کی جانب سے جاری وفاقی اور صوبوںمیں طرزِ حکمرانی اور معیارِ جمہوریت کے جائزے سے متعلق عوامی سروے کے مطابق وفاقی حکومت نے طرز حکمرانی کے 27 اشاریوں میں سے فقط 10 مثبت اپرول ریٹنگ حاصل کی ہے۔ پنجاب نے طرزحکمرانی میںچاروں صوبوں پر سبقت لے لی ہے جس نے ملک گیر سب سے زیادہ اپرول ریٹنگ 67 فیصد حاصل کی ہے ۔خبیر پی کے 38 فیصد کے ساتھ دوسرے ، بلوچستان 26 فیصد جبکہ سندھ میںاپرول ریٹنگ سب سے کم رہی،25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپی کے کے عوام نے صوبے میںطرز حکمرانی میں 25 اشاریوںمیں سے 18 مثبت رائے کا اظہار کیا۔ پنجاب میں 25 میں سے 15 اشاریوں، بلوچستان میں 25 میںسے 12 اسی طرح سندھ میں 25 میں سے 2 اشاریوںمیںمتعلقہ صوبوںکے عوام نے مثبت ریٹنگ دی ہے ۔ ملک کی 55 فیصد عوام کے رائے میںملک درست سمت میں آگے نہیںبڑھ رہا ہے ۔ ملک گیر عوامی رائے کے مطابق دہشتگردی ملک کاسب سے بڑا مسئلہ ہے مہنگائی اور توانائی کا بحران بھی بڑے مسائل میںشامل ہے ۔ اکثریتی عوام 54فیصد نے ملک بھر میں معیارِجمہوریت کے حوالے سے مثبت رائے کااظہار کا مظاہر کیا ہے۔