دھرنا: پنجاب حکومت نے کریک ڈا¶ن کی تیاری کر لی‘ اہم رہنما¶ں کی فہرستیں تیار
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلئے کریک ڈاو¿ن کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں وزیر قانون پنجاب، و دیگر سنیئر حکام نے شرکت کی جس میں سپیشل برانچ کی طرف سے پی ٹی آئی کے ہر ضلع میں سرگرم لیڈروں اور کارکنوں کی فہرستوں پر تبادلہ خیال ہوا تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ احتجاج سے ایک دو روز قبل فہرست اے اور فہرست بی میں شامل افراد کو نظر بند اور مختلف کیسوں میں پکڑا جائے گا۔ تمام اہم اضلاع کی پولیس کو اپنے شہروں میں اس کے نتیجہ میں ہونے والے احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ اجلاس میں کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مختلف بڑے شہروں سے باہر جانے والے راستوں کو بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اہم لیڈروں اور ورکرز کی فہرستیں سپیشل برانچ کی طرف سے ترتیب دی گئی ہیں۔