یوٹیلٹی سٹور پر چینی 3 روپے کلو مہنگی

لاہور(سٹی رپورٹر) حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کردیا ہے جس سے اب چینی کا ریٹ 47 روپے فی کلو سے بڑھ کر 50 روپے ہو گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق نئے نرخوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا۔