ہائیکورٹ: بجلی کی قیمتوں کے سالانہ تعین سے متعلق درخواست کی سماعت پرسوں تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے بجلی کے بلوں کی سالانہ قیمتوں کے تعین سے متعلق درخواست کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بحث میں بتایا کہ نیپرا سالانہ قیمتوں کا تعین محض ہوا میں کرتی ہے۔ نیپرا کے وکیل اور ڈائریکٹر ٹیرف عدالت کو بتایا کہ سالانہ اور ماہانہ ٹیرف میں زمین آسمان کا فرق ہے۔