گورنمنٹ کالج آف کامرس شاہدرہ کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ کالج آف کامرس شاہدرہ کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے نیو لاہور پبلک ہائی سکول کرول بازار شالیمار ٹاﺅن‘ منہاج بوائز ہائی سکول پونچھ روڈ سمن آباد‘ فرقان ماڈل ہائی سکول قاضی پارک شاہدرہ اور دارِ ارقم سکول ‘ شاہدرہ ٹاﺅن کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 641 تھی۔