کابینہ اجلاس میں امریکہ کی بجائے چین اور ایران سے تعلق بہتر کرنے کا فیصلہ کیا جائے: دیوان غلام محی الدین

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر دیوان غلام محی الدین نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکہ کی بجائے چین، روس اور ایران سے تعلقات بہتر بنانے کا فیصلہ کیا جائے گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے 5 ہزار ارب ڈالر سے زائد کا سامان کنٹیروں کے ذریعے کراچی سے افغانستان پہنچایا اگر حکومت پاکستان فی کنٹیر ایک ڈالر ڈیوٹی عائد کر دیتی تو پاکستان کا تمام قرض اتر جاتا۔