پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس دوسرے روز بھی جاری

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس دوسرے روز بھی جاری

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیراہتمام انٹرنیشنل کانفرنس دوسرے روز بھی جاری رہی ۔دوسرے دن ٹیکنیکل سیشن منعقد کیے گئے اور پی آئی سی سے براہ راست کانفرنس کے شرکاءکو ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف پروسیجرز دیکھائے گئے۔ٹیکنیکل سیشنزسے ملکی وغیر ملکی ماہرین امراض قلب نے خطاب کیا جن میں ڈاکٹر موہن نائر،ڈاکٹر اسدسلیم،ڈاکٹر سلمان منیر،ڈاکٹر ندیم حیات ملک ،پروفیسر سٹفین رچرڈ،پروفیسر انٹوینو کو لمبو اوردیگر ماہرین شامل تھے ۔