وزیراعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا: الیاس خان

 لاہور (پ ر) وزیراعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ کے سابق معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد الیاس خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں اور مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر قوم وزیراعظم میاں نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید کی بجائے تعمیری سیاست کرے انہوں نے مزید کہا کہ دوررہ امریکہ کے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سیاسی معاشی اور دفاعی لحاظ سے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔