نواز شریف اوباما ملاقات کے نتائج سے قوم کو سبکی کا سامنا ہے: جمشید چیمہ

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی صدر سے ملاقات میں وہ موقف نہیں اپنایا جس کی قوم ان سے توقع کر رہی تھی امریکہ کے سینئر عہدےدار کی طرف سے نواز، اوباما ملاقات کے حوالے سے انکشاف سے پوری قوم کو سبکی کا سامنا ہے۔ جب منت ترلے کرکے ملاقات کا وقت مانگا جائے وہاں قوم کا موقف بیان نہیں کیا جا سکتا۔