نوازشریف امریکہ سے چند ڈالر باقی ڈکٹیشن لیکر آئے: وٹو

نوازشریف امریکہ سے چند ڈالر باقی ڈکٹیشن لیکر آئے: وٹو

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ کو نشسند، گفتند، برخواستند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم امریکہ سے ماسوائے چند ڈالر کے باقی ڈکٹیشن لیکر آئے ہیں۔ وہ گذشتہ روز پیپلز پارٹی ساہیوال کے عہدیداروں کے ہمراہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ میاں منظور وٹو نے مزدی کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اپنے دورہ امریکہ میں ڈرون حملے بند کروانے، عافیہ صدیقی کو رہا کروانے سمیت مسئلہ کشمیر پر کوئی پیشرفت کروانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں ثابت کر دینگے کہ پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت ہے۔