مسلم لیگ ن کے کونسلر سمیت 10 رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو گئے: میاں محمود الرشید

 لاہور ( خصوصی رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود سے ملاقات میں مسلم لیگ ن کے سابق کو نسلر سمیت10راہنماﺅں نے تحر یک انصاف میں شمو لیت کا اعلان کر دیا جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید کا کہنا ہے کہ بلد یاتی انتخابات میں ن لیگ کی سیاست کا لاہورسمیت پنجاب بھر سے ہمیشہ کیلئے صفایا ہو جا ئیگا مسلم لیگ ن کے سابق کو نسلر ملک عدنان پوپی جی نے چوہدری جاوید اختر،مہر یاسین،محمد سلمان،جمیل بھٹی ،خالد رفیق،مرزا راشد،راﺅ سلیم ،انوار خان اور علی ناصرسمیت دیگر کے ہمراہ میاں محمود الرشید اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود سے انکے دفتر میں ملاقات کے دوران تحر یک انصاف میں شمو لیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔