لاہور سمیت پنجاب بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

لاہور (نامہ نگار) پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے جبکہ پولیس نے بڑے شہروں میں چیکنگ کیلئے خصوصی ناکے بھی لگائے تھے۔ لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں گزشتہ روز سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی۔