غازی علم دین شہید کا عرس 30 اکتوبر کو ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام حسب سابق غازی علم دین شہید کے 85 واں سالانہ عرس 30اکتوبر (بدھ کو) ملک بھر میں یوم شہید ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا جائے گا۔ نماز فجر کے بعد اہلسنت کے دینی مدارس اور مساجد میں قرآن خوانی کی جائے گی اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی اجتماع لاہور میں ان کے مزار واقع قبرستان میانی صاحب میں نماز مغرب کے بعد ہوگا۔