زیادتی کا شکار 5 سالہ بچی کا طبی معائنہ تیسرا آپریشن 2 ہفتوں کیلئے ملتوی

لاہور (این این آئی) سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنے کے بعد زیادتی کا شکار ہونیوالی مغلپورہ کی پانچ سالہ بچی کا تیسرا آپریشن دو ہفتے کیلئے ملتوی کردیا اور اسے واپس گھر بھجوا دیا۔ گذشتہ ماہ زیادتی کا شکار ہونیوالی باغبانپورہ کی رہائشی پانچ سالہ بچی کو دو روز قبل تیسرے آپریشن کیلئے سروسز ہسپتال لایا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم نے گذشتہ روز بچی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ بچی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کیس کے اصل ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث وہ شدید خوف کا شکار ہیں۔