خانہ فرہنگ میں فارسی کلاسز کا آغاز 28 اکتوبر سے ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب لاہور اور خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہورکے اشتراک سے فارسی کلاس (مقدماتی دوئم)کا آغاز 28 اکتوبر کو ہو گا۔ کلاسز ہر ہفتہ بروز سوموار، منگل اور بدھ بوقت 3بجے سے 4بجے ہوا کریں گی۔ اس میں آو¿ فارسی سیکھیں اور کلاس فارسی زبان و ادب (مقدماتی دوئم) کے کورس شامل ہیں۔ یہ کورس بلامعاوضہ ہیں۔ داخلہ فارم حاصل کر نے والے خواہش مند خواتین و حضرات دفتر ایوان صوفیاءشاہ چراغ بلڈنگ نزد لاہور ہائی کورٹ لاہور سے رابطہ کریں۔