جے یو آئی نے جمعة المبارک یوم خلیفہ ثالث حضرت عثمانؓ کے طور پر منایا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام نے جمعتہ المبارک کو یوم خلیفہ ثالث حضرت عثمان ؓ کے طور پر منایا ، اس حوالے سے نماز جمعہ کے اجتماعات میں علماءاور خطباءنے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی دین اسلام کے لئے عظیم خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین حق کی اشاعت کے لیئے آپ ؓ کی خد مات تاریخ اسلام کا لازاوال حصہ ہیں جامعہ مسجد رحمانیہ عبد الکریم روڈ اوردیگر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے راہنماءمو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ ملک کے خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں خلفا ءراشدین نے اپنے دور اقتدار میں نظام مصطفی کو عملی طور پر نافذ کیا جس کے باعث ہر طرف امن تھا اور عوام کو بنیا دی حقوق حاصل تھے انہوں نے کہا کہ فحاشی ،عر یانی پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس کا مقابلہ بھی حضرت عثمان ؓ کی عملی زندگی سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔ مو لا نا نعیم الدین ،مو لا نا حافظ ریاض درانی ،مو لا نا مفتی عزیزالرحمن،مو لا نا فصیح الدین سیف،مو لا نا عبد الودود شاہد،مو لا نا قاری عبد الغفار،مو لا ناقاری نذیر احمد،مو لا نا عبد الماجد حقانی،پرو فیسر حافظ ابوبکر چوہدری ،قاری مشتاق احمد ،حافظ اشرف گجر ،قاری زبیر اکمل ،حافظ عبد الواجد ،مفتی سیف اللہ ،حافظ غضنفر عزیز ،حافظ نصیر احرار اور دیگر نے کہا کہ حضرت عثمان ؓاور دیگر خلفا ءاور صحابہ نے پوری امت کو اتحاد اور اخوت کا درس دیا ہے۔ علاوہ ازیں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکز جوہر ٹاﺅن میں سالانہ شہادت سیدنا عثمان غنیؓ کانفرنس مولانا پیر سلمان منیر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان میاں محمد اویس، مفتی سید عاشق حسین، پیر محمد صدیق توحیدی، حافظ شعیب الرحمن، علامہ ظہیر کاشمیری، مولانا حسین احمد اعوان، قاری حنیف حقانی، ڈاکٹر محمد زاہد ربانی، حافظ یعقوب شاہ اور مشہور نعت خوان افتخار احمد سیفی نے کہا کہ شہید مدینہ سیدنا عثمان غنیؓ کی شہادت سرا سرامن و سلامتی کا پیغام ہے انہوں نے حکومت اور فوج کی طاقت کے باوجود اسلامی ریاست کو خونریزی سے بچایا۔ پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی کا یوم شہادت کے سلسلے میں مختلف شہروں سے جلسے اور سیمینار منعقد ہوئے جس سے پاکستان علماءکونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا زاہد محمود قاسمی مولانا عثمان حیدر مولانا محمد افضل شاکر اور دیگر علماءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کی ورشن زندگی، طرز حکمرانی حکمرانوں اور عوام کیلئے مشعل راہ ہیں۔ تذکرہ اسلاف کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سفیر محمد سیدنا حضرت عثمان غنیؓ سیمینار منعقد ہوا جس سے مختلف دینی و مذہبی رہنماﺅں مولانا عبدالر¶ف فاروقی حافظ اسعد عبید مولانا پیر سیف اللہ خالد مولانا مجیب الرحمان انقلابی مولانا عبدالشکور حقانی مولانا اسد اللہ فاروق مولانا جمیل الرحمن اختر اور مولانا فہیم الحسن تھانوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفیر محمد سیدنا حضرت عثمان غنیؓ نے اپنی جان کی قربانی دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے نظام خلافت کا تحفظ کیا ہے۔