جماعة الدعوةکے مرکزی رہنما سیف اللہ منصور مریدکے میں سپردخاک

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنمااور تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصورکو ہزاروں افراد کی موجودگی میں مریدکے کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ مرکز طیبہ مریدکے میں امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے پڑھائی۔اس موقع پر جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد،حافظ عبدالرحمن مکی، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، سربراہ تحریک دعوت توحید میاںمحمد جمیل،پروفیسر ظفر اقبال، مولانا امیر حمزہ، حافظ عبدالغفار المدنی، مولانا شمشاد احمد سلفی، مولانا مبشر احمد ربانی سمیت دینی مدارس کے طلباءو اساتذہ،جید علماءکرام، شیوخ الحدیث اورملک بھر سے آنیوالے مختلف مکاتب فکر و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد موجود تھے۔قبل ازیں حافظ سیف اللہ منصور کی نماز جنازہ لاہور میں لٹن رحمت اللہ ہسپتال ٹاﺅن شپ کے نزدیک جوہر پارک میں ادا کی گئی۔ یہاں بھی مقامی مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔