بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم شہر کی تاریخی عمارت کو پنک روشنیوں سے مزین کر دیا گیا

 لاہور (نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل میموگرام ڈے کے موقع پرپنک ربن کیمپین کی جانب سے شہر کی تاریخی عمارت واپڈا پاوس کو مصنوعی روشنیوں کی مدد سے پنک رنگ کا کر دیا گیا جس کا مقصد بریسٹ کینسر کے متعلق آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اکتوبر کو بریسٹ کینسر آگاہی کے مہینے کو پنک اکتوبر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ واپڈا کے تعاون سے عمارت کو پنک کرنے کا اقدام انٹرنیسنل علومینیشن کیمپین کا حصہ ہے جس میں دنیا بھر میں مشہور تاریخی عمارات کو اکتوبر میں روشنیوں کی مدد سے پنک کیا جاتا ہے۔