امریکہ پاکستان کو ناکام ریاست ڈیکلیئر کرنا چاہتا ہے : مجلس احرار

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار ِ اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاءالمہےمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ دنیا کے سمجھنے کے لےے اتنا ہی کافی ہے کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ” ڈرون حملے جلد بند ہوں گے “اور اوباما انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ”جاری رہیں گے “۔وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ¿ امریکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ “ کے انکشاف پر پاکستانی قیادت ،مذہبی جماعتوں اور عوام کو توجہ دینی چاہئے کہ ” کئی ڈرون حملے پاکستان کی درخواست پر کئے گئے “۔پاکستان کو دہشت گرد ی کی طرف دھکیلنے والا خود امریکہ ہے اور اب پاکستان کو ایک ناکام ریاست کے طور پر ڈیکلیئر کرانا چاہتاہے۔ اس ملک کی سلامتی کا واحد راستہ اسلامی نظام کے عملی نفاذ میں ہے جس کی پہلی سیڑھی یہ ہے کہ پاکستان اپنے آپ کو امریکی غلامی سے نکال لے اور غلامی کا طوق اُتار پھینکے۔