امریکہ نے ہمیشہ بھارت کو پاکستان پر ترجیح دی: ساجد میر

امریکہ نے ہمیشہ بھارت کو پاکستان پر ترجیح دی: ساجد میر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ امریکہ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے، اس نے ہمیشہ پاکستان پر بھارت کے مفاد کو ترجیح دی۔ نواز شریف سے ملاقات میں اوبامہ نے بھارتی وکیل کا کردار داکیا۔ ڈرون حملوں ، ڈاکٹر عافیہ اور مسئلہ کشمیر پر پاکستانی نقطہ نظر پر امریکہ نے سنجیدگی نہ دکھائی تو دونوں ممالک کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ مشترکہ اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر اور ڈرون حملوں کا تذکرہ نہ ہو نا پوری قوم کے لیے مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش اصل مسائل کو ملاقات کے ایجنڈہ میں شامل نہ کرکے یہ واضح پیغام دیا گیا کہ امریکہ کو بھارت کی طرف سے پیدا کردہ مسائل کے حل سے کوئی سروکار ہے نہ وہ ڈرون حملوں سے متعلق اپنی پالیسی کیخلاف کوئی بات سننا چاہتا ہے۔