آئی جی پنجاب نے 13 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے

آئی جی پنجاب نے 13 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ نے13 پولیس افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظر محمد سلیم کو ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ بہاولپور ریجن، ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ بہاولپور ریجن مہر رب نواز کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان، ایڈیشنل ایس انوسٹی گیشن سول لائنز لاہور امتیاز سرور کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈکواٹرز کی خالی آسامیوں پر تعینات کردیا گیا۔ ایس ڈی پی او ایس ڈی پی اولیاقت پور سرکل رحیم یار خان ڈی ایس پی نوازش علی کو ایس ڈی پی او صدر سرکل میانوالی، ایس ڈی پی او صدر سرکل میانوالی ڈی ایس پی تنویر احمد ملک کو ایس ڈی پی او لیاقت پور سرکل رحیم یار خان، ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد جاوید انور کو ایس ڈی پی اوکوتوالی سرکل فیصل آباد کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی صابر علی کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن سیون رائیونڈ لاہور جبکہ ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن سیون رائیونڈ لاہور اصغر علی کو ایس ڈی پی او جتوئی سرکل مظفرگڑھ، ڈی ایس پی آر آئی بی ٹو ملتان محمد سعید انورکو ایس ڈی پی او خیرپور ٹامیوالی سرکل بہاولپور کی خالی آسامی پر، اے ایس پی ہیڈکواٹرز شیخوپورہ محمد رضوان کو ایس ڈی پی او وزیرآباد سرکل گوجرانوالہ، ایس ڈی پی او وزیرآباد سرکل گوجرانوالہ اے ایس پی فضلِ حمید کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی سرکل گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی نوید ممتاز کو ایس ڈی پی او نورپور تھل سرکل خوشاب کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس ڈی پی او جتوئی سرکل مظفرگڑھ عبدالطیف کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔