بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن، پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمشن اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ یوم میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شہزادہ مظہر نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت عوام کوگذشتہ دس برس سے نچلی سطح تک اقتدار منتقل کرنے سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے غیر آئینی طور پر بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جا رہے۔ بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ بھی حکومت کو پندرہ نومبر تک کی مہلت فراہم کر چکی ہے مگر حکومت عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی بھی مرتکب ہو چکی ہے۔