حکومت 30 نومبر کو طاقت کے استعمال سے باز رہے ، حامد رضا
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی تنظیم نو کی جائے گی اور ملک بھر میں رکنیت سازی مہم چلائی جائے گی، حکومت 30 نومبر کو طاقت کے استعمال سے باز رہے۔ تحریک انصاف کے جلسے میں رکاوٹیں ڈالنا غیرجمہوری رویہ ہے۔ قوم موجودہ نظام سے بیزار ہے۔ گرینڈ الائنس کے لیے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ حقیقی جمہوریت میں بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہوتے ہیں لیکن پاکستان کے نام نہاد جمہوری حکمران بلدیاتی انتخابات سے ہمیشہ بھاگتے ہیں۔ بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو عالمی طاقتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔