قوم حکمرانوں سے لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کریگی ، جمشید اقبال چیمہ
لاہور( خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بجلی ایک روپے 80 پیسے یونٹ مہنگی کرکے اگلے روز 47 پیسے سستی کر دینے کا اعلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ، فرنس آئل 7 ہزار روپے ٹن سستا ہوا ہے اور اس مناسبت سے عوام کو دو روپے یونٹ ریلیف ملنا چاہیے تھا ، حکمرانوں کے جانے کے دن جوں جوں قریب آرہے ہیں انہوں نے اپنی لوٹ مار کی رفتار بھی بڑھا دی ہے لیکن قوم لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کرے گی ۔