شیوراتری کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے وفد لاہور پہنچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ہندو دھرم کے مذہبی تہوار شیوراتری کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 88 افراد پر مشتمل ہندوئوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے لیڈر شیوپرتاب بجاج نے کہا کہ ہمیں یہاں پہنچ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ہم امن اور دوستی کا پیغام لے کر آئے ہیں ۔