طلبہ وقت کے چیلنجوں کا شعور اور اپنے شعبوں میں سپیشلائزیشن کریں: جلال الدین عمری
لاہور(لیڈی رپورٹر)عالمِ اسلام کے معروف سکالر اورجماعت اسلامی بھارت کے امیر مولانا جلال الدین عمری اوراسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمدرضی الاسلام ندوی نے کہاہے کہ اساتذہ و طلباء وقت کے چیلنجوں کا شعور پیدا کریں،آج اپنے اپنے شعبے میں سپیشلائزیشن کی ضرورت ہے۔انہوںنے ان خیالات کا اظہار منصورہ ڈگری کالج کے قرآن ہال میںخصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے اسلامی تاریخ کی ممتاز شخصیات کے حوالے سے بتایا کہ ایسے اعلیٰ تعلیمی،تحقیقی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں انسانیت کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا جاسکے۔اس موقع پر پروفیسر رشید احمد انگوی پرنسپل منصورہ ڈگری کالج ، اصلاح انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کے رجسٹرار پروفیسر وقار علی کاری ودیگربھی موجودتھے۔