نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی دعوت پر دوسرے صوبوں سے آئے طلبہ کا تاریخی عمارتوںکا دورہ
لاہور( خصوصی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی دعوت پر ’’ کاروان خیر سگالی وقومی یکجہتی‘‘ کے تحت صوبہ سندھ ، خیبر پی کے ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، چترال اور گلگت وبلتستان سے لاہور کا مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے 50 طلبا وطالبات اور اساتذہ پر مشتمل وفود نے گزشتہ روز مینار پاکستان ، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا ۔ بعدازاں وفد نے مفکر پاکستان وشاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔