بھارت میں مسلمانوں کی حالت شودروں سے بھی بدتر ہے: ڈاکٹر جمیل

لاہور (اپنے نمائندے سے) قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر جمیل انور چودھری نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی ابتری و زبوں حالی اچھوت و شودر اقوام سے بھی بدتر ہے۔ وہ الرزازی ہال نیوکیمپس میں ”دلت تحریک۔ ماضی، حال اور مستقبل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس سے ایڈیٹر دلت وائس بنگلور وی ٹی راج شیکھر، پرنسپل سینٹ انیس کالج کیرالہ پروفیسر راجو تھومس، پروفیسر خواجہ محمد زکریا، ڈائریکٹر سرگنگارام ہرٹیج فاﺅنڈیشن پروفیسر محمد یوسف عرفان اور ڈائریکٹر ساﺅتھ ایشیئن سٹڈیز سنٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے بھی خطاب کیا۔ ایڈیٹر دلت وائس وی ٹی راج شیکھر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو دہشگ گرد و جانور اور غدار قرارد یتے ہوئے انہیں پاکستان یا قبرستان جانے کیلئے کہا جاتا ہے۔ دوسری طرف ہندو مسلم اتحاد کے لےے امن کی آشا جیسی ڈرامہ بازیاں کر رہے ہیں جو پاکستان کے نظریاتی وجود کو منہدم کرنے کے مترادف ہے۔