ایوب شاہ نائب صدر خیبر پی کے مقرر‘ بلاول نے 5 مزید عہدیدار بھی تعینات کر دیئے
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پی کے کی صوبائی تنظیم کے 6عہدیداروں کی تعیناتی کر دی۔ بلاول بھٹو کے پولیٹکل سیکرٹری جمیل سومرو نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایوب شاہ کو صوبائی نائب صدر‘ پہرہ مند تنگی ڈپٹی جنرل سیکرٹری‘ گوہر انقلابی کو ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری‘ سرتاج خان کو کوآرڈینیشن سیکرٹری‘ شاہ ذوالقرنین کو سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس اور فرزند علی وزیر کو فنانس سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو پہلے ہمایوں خان کو صدر پی پی خیبر پی کے اور فیصل کریم کنڈی کو جنرل سیکرٹری تعینات کر چکے ہیں۔
بلاول/تعیناتی