گورنر پنجاب نے 48ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے

گورنر پنجاب نے 48ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے

لاہور (آئی این پی)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صوبے کی48ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے جبکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل گزٹ  نوٹیفکیشن کے لئے بھجوا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے اختتام پذیر ہونے والے اجلاس میں صوبے کی اڑتالیس ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرز کو مستقل کرنے کے بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد بل گورنر پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوایا گیا گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کرنے کے بعد بل پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس ارسال کر دیا۔ پنجاب اسمبلی نے گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے حکومت کو بل بھجوا دیا ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن سے پنجاب کی اڑتالیس ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز نہ صرف مستقل ہوں گی بلکہ انہیں تنخواہ میں بھی اضافہ ملے گا جو آٹھ ہزار سے بڑھ کر پندرہ ہزار ہو جائے گی۔