کمسن بچے سمیت 3 خواتین سے زیادتی، جعلی پیر کی لڑکی سے بدفعلی کی کوشش ناکام

لاہور (نمائندگان) زیادتی کے مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت ایک کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ جعلی پیر کی نوجوان لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ شہر میں تین مسلح اوباش نوجوانوں طارق، بوٹا اور شہزاد نے وارڈ نمبر 15 کی (ز) کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ (ر) رات 9 بجے اپنی والدہ اور ساس کے ہمراہ حضرت بابا نولکھ ہزاری ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار پر حاضری کے بعد واپس اپمنے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان نے انہیں زبردستی روک لیا اور (ز) کو زبردستی پکڑ کر قریبی درختوں کے جھنڈ میں لے جاکر باری باری اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ وقوعہ کے دوران ملزم طارق نے لڑکی کو پسٹل کا بٹ مار دیا جس سے وہ بیہوش ہوگئی۔ لڑکی کی والدہ اور ساس نے شور مچانے کی کوشش کی تو ملزموں نے گن پوائنٹ پر انہیں خاموش کرادیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے علاقہ اونچے کھوے میں غفار عرف کالا کے گھر (خ) دختر جاویداپنے والد کے ہمراہ پڑھائی میں دل نہ لگنے کی وجہ سے دم کروانے جعلی پیر منیراحمدکے پاس تو جعلی پیر منیر احمد نے اس کو ایک الگ کمرے میں جانے کوکہااور وہاں اس سے بد فعلی کی کوشش کی جس پر اس نے شور مچادیاجس پر اہل محلہ اوراسکے گھر والے موقع پر پہنچ گئے اور تھانہ ایمن آباد میں جعلی پیر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ علاوہ ازیں محلہ حبیب پورہ کے سیف اللہ کا 7 سالہ بیٹامحمد اویس گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم سمیر نے اس کو زبردستی پکڑ کر اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔فیصل آباد  تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں اللہ دتہ کی 28 سالہ شادی شدہ بیٹی اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی کہ اسی دوران ملزمان اللہ وسایا وغیرہ آٹھ افراد زبردستی اسے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ جہاں اسے مبینہ طور پر باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ڈھرانوالہ (ک) گھرمیں اکیلی تھی زاہد عباس وغیرہ کارمیں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں زاہد عباس اور اس کے ساتھیوںنے زبردستی کی۔