ڈاکٹر نصراللہ رانا کی لندن میں کامن ویلتھ ڈے کے حوالے سے تقریب میں شرکت

لاہور (نیوز رپورٹر) کامن ویلتھ ڈے کے حوالے سے لندن میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کی نمائندگی ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر نصراللہ رانا نے کی۔ سارک ممالک کی ناک کان گلا کانفرنس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نصراللہ رانا کے لئے اس تقریب میں شرکت پاکستان کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔