پیپلز پارٹی کا پنجاب میں میڈیا سیل کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی  کا  سیاسی مخالفین  کو بھرپور جواب دینے کیلئے  پنجاب میں میڈیا سیل  کو مزید فعال  کرنے کا فیصلہ، صوبائی  صدر منظور احمد وٹو  نے اپنی بیٹی  کو میڈیا  سیل کی انچارج مقرر کر دیا جبکہ پارٹی رہنمائوں نے  مشاورت   کے بغیر جہاں آرا وٹو کو انچارج  بنانے  پر شدید تحفظات  کا اظہار  کر دیا۔  پیپلز پارٹی  کے ذرائع کے مطابق میڈیا  سیل  کے دیگر ارکان  میں  اکرم شہدی،  منظور احمد  مانیکا،  عابد صدیقی  اور عمر شریف  بخاری شامل ہیں جنہوں  نے جہاں آرا وٹو  کے حوالے سے  اپنے تحفظات  سے پارٹی قیادت  کو باقاعدہ  آگاہ  کر دیا گیا ہے۔